حیران کن انکشاف : مولانا فضل الرحمٰن جس کنٹینر پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اس کا مالک در اصل کون نکلا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے ساتھ کنٹینرز کا راج ہے مگر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کنٹینرز کہاں کہاں سے آئے۔ کس کی ملکیت ہیں اور خود مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر کا مالک کون ہے اور کون سی جماعت کا حامی ہے۔ نجی ٹی وی نے اس کا سراغ لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر گو نیازی گو کے نعرے لگ گئے،آزادی مارچ کے روہے رواں اور تمام شرکاء سمیت میڈیا کا مرکز نگاہ رہنے والا مولانا فضل الرحمان کا کنٹینز ہے جسکے بارے میں سب لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ اب نجی ٹی وی نیوز چینل نے اس بات کا سراغ لگا لیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر کا اصل مالک کون ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کا مالک در اصل کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقے میاں والی کا ایک شخص ہے جس کا نام نوید نیازی ہے۔ اس کنٹینر کے مالک وزیراعظم عمران خان اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دونوں سے ہی بے نیاز ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو مولانا کو پسند کرتا ہے اور نہ ہی عمران خان کو پسند کرتا ہے، میں صرف اور صرف نواز شریف کو پسند کرتا ہوں ، اور ان کا ہی ہوں۔ دھرنے کا انجام یا مستقبل کیا ہو گا؟ نیازی کا کنٹینر ڈی چوک جائے گا یا واپس اپنے گھر جائے گا؟ فیصلہ آج ہو گا۔