وزیر ماحولیات بُری طرح ناکام۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے چپکے سے کارروائی ڈال دی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور دنیا بھر میں باغوں کے شہر کے نام سے اپنی الگ پہچان رکھتا تھا

لیکن لاہور آج فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ وزیر ماحولیات اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو ئی ہیں۔ اسوہ آفتاب کی جانب سے لاہور میں سٹریٹ لائٹس اورگٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔ ن لیگی کی نائب صدر کی پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری پولیس کا حصار توڑ کر احتساب عدالت پہنچ گئیں۔ اس موقع پر پولیس اہل کاروں نے ن لیگی کارکنوں اور عظمیٰ بخاری کو روکنے کی کوشش کی، جس پر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ وزير مملکت زرتاج گل نے کيپٹن (ر) صفدر کو ريلو کٹا قرار دے ديا، کہتی ہيں ليگی رہنماء نے نواز شريف کی صحت سے متعلق جھوٹ بولا، اشتعال انگيزی پھيلانے پر اُنہيں گرفتار کيا گيا۔ سماء کے پروگرام 7 سے 8 ميں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن صفدر کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں، آپ بھی سنیں۔ قومي اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم پر طنز کیا جس پر تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ ڈیم پر تنقید کرنے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ تھر میں بچے کیوں مررہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ تین بار حکومت کرنے والی پارٹیاں اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں۔ پیپلزپارٹی کو الیکشن میں امیدوار نہیں ملتے۔ خیبر پختونخوا سے ان کا کوئی ایم این اے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں میں پھنسایا۔ بتایا جائے 31 ہزار ارب کا قرضہ کہاں گیا اور کہاں استعمال ہوا۔