بریکنگ نیوز : سینئر صحافی حامد میر بھی مولانا فضل الرحمان کو پیارے ہوگئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان اپنا آزادی مارچ لے کر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، لیکن پاکستانی اس وقت ورطہ حیرت میں ڈوب گئے جب سینئر صحافی حامد میر بھی مولانا کے جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے اور سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ حامد میر نے جو لباس پہن رکھا

تھا وہ مولانا کی کالعدم تنظیم انصار الاسلام کے یونیفارم سے ملتا جلتا تھا، حامد میر نے مولانا فضل الرحمان سے کنٹینر میں ملاقات بھی کی اور احتجاجی جلسے سے خطاب بھی کیا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینئر صحافی کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام ایک کالعدم تنظیم کے کپڑے پہن کر کسی سیاسی پارٹی کے دھرنے سے خطاب کرکے انکے ریاست مخالف ایجنڈے کو خراج تحسین پیش کرنا کہاں کی جرنلزم ہے؟ اس سے تو اچھا ہوتا حامد میر صاحب جے یو آئی ایف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ لیتے۔ بعض صارفین کی جانب سے تو یہاں تک کہہ دیا گیا کہ حامد میر جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے ہیں اور اب وہ غیر جانبدار نہیں رہے ۔ حامد میر کی جلسہ میں شرکت کی تصاویر جھلکیاں آپ بھی دیکھیں :