زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی: پاکستانی نوجوان کی ہالی وڈ میں اینٹری ، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوا۔ جہاں اسے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری میں اداکاری کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ نوجواننے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں

وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اس 29 سالہ نوجوان مشہود عالم ملک کو ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی کیور میں ہیرو کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔اس فلم کا ٹریلر رواں سال اگست میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں پیش کیے جانے والے ایکشن کو بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہود عالم کو ایک مشن سونپا جاتا ہے جس کے بعد اسے گولیوں سے بچتے اور دشمنوں کے ہیلی کاپٹرز سے بھاگتے دکھایا گیا ہے۔اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے مشہود عالم نے کہا کہ فلم کا ہیرو دنیا کو ایک خطرناک اور مہلک وائرس سے بچانے کیلئے ایک اہم مشن پر جاتا ہے۔ نوجوان نے بتایا کہ اسے بچپن سے ہی ہالی ووڈ فلموں کے منفی کردار (ولن) بہت پسند ہیں، اور وہ مستقبل میں ایسے کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔مشہود عالم پانچ سال قبل خیبر پختونخوا کے ایک چھوٹے سے علاقے سے اڑان بھر کر امریکا کی سرزمین پر پہنچے تھے۔ انہوں نے فلم کے کردار کیلئے پارکور جیسا خطرناک کھیل بھی سیکھا۔مشہود نے ویڈیوز دیکھ دیکھ کر پارکور کھیل میں مہارت حاصل کی، اب وہ نا صرف اس کھیل میں مہارت حاصل کر چکے ہیں بلکہ نئے آنے والوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں۔