بریکنگ نیوز : مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر را کے حملے کا منصوبہ بے نقاب۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی

لاہور(ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق، پنجاب حکومت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الٹ جاری کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری،

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اور افغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کر سکتے ہیں۔ تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ جاری ہے اور قافلہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔ آزادی مارچ کا قافلہ بروز اتوار کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے، اس دوران مولانا اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے افتتاحی جلسے سے خطاب بھی کیا تھا۔ یاد رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔