جناب : اب آئیے گا تو اپنے اس وزیر کا استعفیٰ لے کر آئیے گا ۔۔۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم سے ایسا مطالبہ کر دیا جسکی آپ بھی تائید کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ لے کر آئیے گا، عمران صاحب صرف لاہور ہی نہیں پنجاب کا دورہ کرکے لاہور آئیے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مریضوں کی تعداد70ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ کااستعفیٰ لے کرآئیے گا، عمران صاحب صرف لاہور ہی نہیں پنجاب کا دورہ کیجیے گا، شہبازشریف کی اورنج ٹرین تیار ہے چلوا کے آئیے گا،نوازشریف کالاہورملتان اورملتان سکھر موٹر وے ایک سال سے تیارہے افتتاح کر آئیے گا، استاد، ڈاکٹرز سمیت پورا پنجاب احتجاج پر ہے، وہاں سے ہوکر آئیے گا،عمران صاحب پنجاب میں نوازشریف کا صحت کارڈ کا اجرا بند ہے، شروع کروا کرآئیے گا،غریب عوام کیلیے مفت دوائیں، ٹیسٹ اورعلاج بند ہے، شروع کراکے آئیے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور اسپتال سے رائے ونڈ میں قائم شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ای سی جی اوردیگرکارڈیک طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد45ہزار سے زائد ہوگئی ہے جو طبی نکتہ نگاہ سے اچھی علامات ہیں، نواز شریف کا بلڈ پریشر اور دیگر کیے جانے والے طبی ٹیسٹ کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈکے ارکان نے اطمینان کا اظہارکیا ہے تاہم میڈیکل بورڈکے ارکان کی جانب نواز شریف کی فیملی سے کہا گیا ہے کہ وہ نوازشریف سے کم سے کم ملاقات کریں۔میڈیکل بورڈکے ارکان نے مریم نواز اور شہبازشریف سے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کونوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ دیں، میڈیکل بورڈکے ماہرین نے نواز شریف کی ہارٹ اٹیک کی علامات نارمل آنے پر بھی اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔