اتنی بے صبری اچھی نہیں ، عمران حکومت کو کچھ اور وقت دیا جانا چاہیے کیونکہ ۔۔۔۔ شاہد آفریدی نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

ملتان(ویب ڈیسک) آل راؤنڈراور سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، ہمیں تھوڑا مزید صبر اور حوصلہ سے کام لینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پورے

پاکستان میں ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے، پراجیکٹ کا نام”تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام“ہے۔ بیٹیوں اور بچوں کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے،ہمارے سکولوں سے ڈیڑھ کروڑ بچہ باہر ہے۔ ہمیں ان بچوں کو سکول تک لے کرآنا ہے ،خاص طور پر بیٹیوں کو تعلیم دلانی ہے، کیونکہ معاشرہ بیٹیوں کی تعلیم سے آگے بڑھے گا۔ ہمارا اس پراجیکٹ کے حوالے سے 10روزہ سفر ہے۔ شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے اور مہنگائی کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھوڑا مزید صبر سے کام لینا چاہیے،اور ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ فلاحی کام کے لئے پنجاب میں جہاں جہاں جاؤں تعاون کی اپیل کرتا ہوں فلاحی منصوبہ کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہے، کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں، کروڑوں بچے سکول سے باہر ہیں خاص طور پر بچیاں سکول نہیں جا سکتیں، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے انہیں تعلیم دلوانی ہے، پورے پنجاب میں میرا دس دن کا سفر ہے۔ سرفراز نے اچھی کپتانی کی ٹیم کو بہتر لیکر چلا ہے یہ چیزیں عارضی ہوتی ہیں صحیح ہوجاتی ہیں۔ واضح رہے مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ادویات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ ان حالات میں وفاقی وزیر نوکریاں نہ دینے کی بجائے 400محکمے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔