آئیے آپ کو چائے پلوائیں ۔۔۔۔۔ میجر جنرل آصف غفور کے ایک ٹویٹ نے دشمنوں کے زخم ہرے کر دیے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) رومانیہ سے تعلق رکھنے والا میوزک بینڈ 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں پرفارم کرنے آرہا ہے ، اس بات کا اعلان بینڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیا۔ ایکسنٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان ، گورنرپنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب ، خواتین ترقیاتی

ٹاسک فورس پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکو بھی ٹیگ کیا ۔ جس کے جواب میں میجر آصف غفور نے کہا کہ ٹیگ کرنے کا شکریہ۔آپکا بھرپور استقبال کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ معروف بین الاقوامی میوزک بینڈ ایکسنٹ نے 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں پیشکش کردی۔امریکی گلوکار کی پاکستان آمد سے متعلق ٹویٹ نے بھارتی عوام جل بھن گئے۔جبکہ اس کے ٹوئٹ کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں اپنے دفتر میں چائے کی پیشکش کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ’مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ ایک ’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ میرے دفتر میں شیڈول کیا گیا ہے۔‘ خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ جیسے وہ الفاظ جن سے پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہو، بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے کیونکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی ’ فنٹاسٹک ٹی ‘ کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔