تاریخ رقم ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کس بات پر پاک فوج کو سیلوٹ کر ڈالا ؟ تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کےد وران ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس میں پاک فوج کے جوان سمیت 5 شہید ہوئے جبکہ دو سپاہیوں سمیت 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا اور جوابی کارروائی

میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈے لہرائے تاکہ اپنے فوجیوں کی لاشوں کو اٹھا سکیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ۔اور اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔اور انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور 5 شہریوں کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کےلیے بھی دعا کی ۔ وزیراعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلیے بھی دعا کی ۔جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی دفاع میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم لانس نائیک زاہد اور 3 شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 22کروڑ عوام ملکی دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک قر بان کر دیں گے۔اس سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔