اہم خبر : ملک کے بڑے ادارے کو تحلیل کر دیا گیا۔۔۔۔ صدر مملکت نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے اہم اور بڑے ادارے کو تحلیل کر دیا گیا، صدر مملیکت عارف علوی نے دستخط کردیئے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کر دیا گیا ۔ انتظامی معاملات کا ازسرنوجائزہ لینے کے لیے پی ایم ڈی سی کا دفتر ایک ہفتے کے لیے بند رہے گا ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن آرڈیننس نافذ کردیا گیا ہے ،جس پر صدرپاکستان نے آرڈیننس پردستخط کردیئے ہیں ۔ انتظامی معاملات کا ازسرنوجائزہ لینے کے لیےپی ایم ڈی سی کا دفترایک ہفتے کیلئے بند رہے گا ۔ حکومت پاکستان نے پی ایم ڈی سی کا لائسنسگ اور رجسٹریشن سے متعلقہ اہم ریکارڈ کو محفوط کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے ۔ میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جائے گا ۔ داخلوں کا عمل مکمل کرنے کے لیے وزارت صحت فوری اقدامات کر رہی ہے ۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) کا نیا آرڈیننس پیر تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد کونسل کی موجودہ عبوری کمیٹی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد نئے آرڈیننس کے تحت ملک بھر کی طبی جامعات کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اس سے قبل حکومت نے موجودہ عبوری کونسل کو نئے آرڈیننس کا مسودہ تیارکرنے کی ہدایت دی تھی، معلوم ہوا ہے کہ عبوری کونسل کے ماہرین نے 70صفحات پر مشتمل مجوزہ نئے آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا تھا جو ہیلتھ ٹاسک فورس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، ہیلتھ ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین نوشیروان برکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس 2019 کے تحت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کی نمائندگی کو یکسر ختم کر دیا گیا ہے۔