چیف جسٹس کوامریکہ میں داخلے پر پابندی کا معاملہ : پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی حقیقت سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے دورہ امریکہ سے متعلق شائع ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز نامکمل معلومات پر مبنی تھی۔ امریکن ایمبیسی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

کو ویزا جاری کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ویزا انٹرویو کے دوران ایمبیسی کی جانب سے کچھ مزید دستاویزات مانگی گئی تھیں جو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے امریکن ایمبیسی کو گزشتہ روز ہی مہیا کی جاچکی ہیں۔