انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

راولپنڈی( ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کی اہلیہ ، محمد عمر گل ، محمد عبداللہ گل اور عظمیٰ گل کی والدہ طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز انتقال فرما گئی ہیں.

ان کی عمر 78برس تھی اور پچھلے 27 برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، انکی نماز جنازہ آج 20 اکتوبر 2019ء بروزاتوار دن 2:30 بجے ریس کورس گرائونڈ آرمی قبرستان ویسٹرج راولپنڈی میں ادا کی جائیگی ۔