دل خوش کر دینے والی خبر : ایک اور ملک کے سکیورٹی وفد کاقذافی اسٹیڈیم کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا، اب کون سی ٹیم آنے والی ہے؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے سکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے وفد کو بریفنگ دی ۔ذاکر خان نے کہا کہ امید ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم جنوری میں پاکستان آئے گی ۔سکیورٹی ٹیم کی آمد ایک لازمی جز ہے ۔

بنگلہ دیش کے وفد کی آمد معمول کا کام ہے جو اپنے کرکٹ بورڈ اور حکومت کورپورٹ دیں گے ۔انڈر 16 اور ویمنز ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پر امید ہیں۔آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کی انڈر 16اور ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے ۔آئندہ سال جنوری میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔وفد پہلے مرحلہ میں کراچی کا دورہ کر چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔سکیورٹی وفد نے قذافی سٹیڈیم سے قبل سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں قانون نافذ کرنے اداروں نے سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔بنگلہ دیش کا سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور حکومت کو پیش کرے گا ۔سکیورٹی وفد کو دورہ سری لنکا کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کے وفد کی آمد معمول کا کام ہے جو اپنے کرکٹ بورڈ اور حکومت کورپورٹ دیں گے ۔انڈر 16 اور ویمنز ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پر امید ہیں۔آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کی انڈر 16اور ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے ۔آئندہ سال جنوری میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔وفد پہلے مرحلہ میں کراچی کا دورہ کر چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔سکیورٹی وفد نے قذافی سٹیڈیم سے قبل سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں قانون نافذ کرنے اداروں نے سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔بنگلہ دیش کا سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور حکومت کو پیش کرے گا ۔سکیورٹی وفد کو دورہ سری لنکا کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی۔