انا اللہ وانا الیہ راجعون : ملک کے نامور صحافی کے انتقال کی خبر آگئی

پشاور(ویب ڈیسک) روزنا مہ آج کے ایڈیٹر و پبلشر اور پشاور کے سینئر صحافی عبدا لواحد یوسفی انتقال کر گئے ہیں۔، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ، عبدالواحد یوسفی نے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1960ء میں بطور رپورٹر کیا ۔ وہ پشاور میں مختلف قومی اخبارات کے ساتھ مختلف

حیثیتوں سے منسلک رہے ۔ ان کا جنازہ آج ان کی رہائش گاہ واقع شامی روڈ سڑیٹ نمبر 2سی سے اٹھایا جائے گا۔انہوں نے سوگواران میں 2بیٹے محمد علی اور ارسلان جاویدچھوڑے ہیں۔دریں اثنا کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر عارف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدر ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ خان، جوائنٹ سیکرٹری طاہر فاورق سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن عبدالواحد یوسفی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ 1967ءسے 1994-95ءتک نیشنل پریس ٹرسٹ کے اخبار مشرق پشاور میں سٹاف رپورٹر، سینئر سٹاف رپورٹر، چیف رپورٹر، ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر، ریذیڈنٹ ایڈیٹر، مشرق گروپ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر اور مشرق گروپ کے نمائندہ خصوصی مقیم اسلام آباد کی حیثیت سے قابل قدر خدمات انجام دیں۔پشاور پریس کلب کے بانی ممبر ہیں، انہوں نے صحافتی خدمات کی بجا آوری کے سلسلے میں ایران، افغانستان، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے تفصیلی دورے بھی کئے، مرحوم کاجنازہ آج ان کی رہائش گاہ واقع سٹریٹ ٹو سی شامی روڈ پشاور کینٹ سے اٹھایاجائے گا اور سٹریٹ ٹو میں واقع پارک میں گیارہ بجے نما ز جنازہ ادا کی جائے ۔ گی مرحوم کے پسماندگان میں ان کے فرزند محمد علی یوسفزئی ، ارسلان جاوید یوسفزئی ، ان کے بھائی منور شاہ اور ان کے داماد ڈاکٹر شہزاد دلدار (یو کے ) اور عمر شفیع خان ( پی ایس او ) شامل ہیں۔گورنرشاہ فرمان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان ،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی سمیت دیگر سیاسی قائدین نے عبدالواحدیوسفی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحافت کے لئے گرانقدرخدمات کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ادھر اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمدی علی نے عبدالوحید یوسفی کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے، اے پی این ایس نے دعا ہےکہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔