مولانا جی! اب بھی وقت ہے مان جاؤ ورنہ۔۔۔۔ شیخ رشید کا مولانا فضل الرحمان کو معنی خیز اور بڑے کام کا مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) شیخ رشید حمد نے رائونڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں اور ہماری طرف سے دروازے کھلے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد جوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے رائونڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان سے گزارش کرتے ہیں کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں اور مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی پات ہو رہی تھی اب مولانا کی بات ہو رہی ہے اور ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد جوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا اور اجتماع میں خود بھی تشویرف لاؤں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 27 اکتوبر کمشیر کا دن ہے ، مولانا فضل الرحمان اس روز مودی کو برا بھلا کہنے کا موقع نہیں دے رہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان بتاییں کہ حکومت نے کونسی غلطی کی ہے کہ وہ اسے گھر بھجنا چاہتے ہیں؟ وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون شروع ہوا تو 1 لاکھ نوکریاں دے کر دکھاؤں گا، کسی وزیر کے خلاف کچھ نہیں کہتا، اگر نوکریاں نہ دیں تو پھر پوچھنا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی مسافر اور فرینٹ ٹرینیں منافع میں چل رہی ہیں، 38 نئی ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ قائم کیا ، مسافر کوچز نئی آئیں تو ٹرینوں کی تعداد 150 کر دوں گا۔