قصہ ہی ختم : شہباز شریف برطانوی صحافی کے خلاف کبھی مقدمہ نہیں کریں گے کیونکہ ۔۔۔۔۔حسن نثار نے اندر کی کہانی بیان کر دی

کراچی(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب رکھنا وہ ناانصافی ہے جس کی سزابعد میں ملے گی، جن لوگوں نے پنجاب میں جان ماری تھی ان کا نام و نشان نہیں ہے ، شہباز شریف قصور وار ہے کیسے ڈیلی میل کے رپورٹرکے خلاف مقدمہ کر

سکتا ہے،اس نے جو کچھ کیا وہ صرف ڈرامہ بازی تھی، نواز شریف کہتے ہیں ڈٹا ہوا ہوں تو یاد رکھیں ڈٹنے اور ڈھیٹ ہونے میں بس تھوڑا سا ہی فرق ہوتا ہے، حالیہ معاشی و سماجی صورت حال اور کرپشن میں پی ٹی آئی کا کردار بالکل نہ ہونے کے برابر ہے، یہ فصل پی پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں میں کاشت کی گئی پی ٹی آئی حکومت میں کارکردگی نہیں دکھائے گی تو کوئی معافی نہیں ہے، وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف کے بیان ”ڈٹا ہوا ہوں“ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ تمام کرپٹ لوگ ڈٹے ہوئے ہیں، شریف خاندان کی کروڑوں اربوں روپے کی ٹی ٹیز پکڑ لی گئیں اور ثابت ہوگیا کہ بھیجنے والے بھوکے ننگے ہیں لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں،شیخ رشید کا یہ بیان بہت عجیب ہے کہ نواز شریف کو پھنسانے میں مریم کا ہاتھ ہے، کیا نواز شریف نے کچھ نہیں کیا اور صرف اپنی صاحبزادی کی بدتمیزی کی سزا وہ بھگت رہے ہیں، شیخ رشید کو چاہیے کہ وہ اپنے بیان پر نظرثانی کریں ۔ ملک کی مجموعی دگرگوں صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی و سماجی صورت حال اور کرپشن میں پی ٹی آئی کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، ہر شعبوں میں ناقص کارکردگی کی فصل پیپلز پارٹی سے لے کر ن لیگ تک کی حکومتوں میں بوئی گئی ، پی ٹی آئی کا قصور یہ ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل کوئی تیاری نہیں کی، تحریک انصاف کو موجودہ دگرگوں حالا ت برد باری کی ضرورت تھی لیکن مایوسی کے عالم میں اس نے بہت زیادہ محاذ کھول اپنے سامنے کھول کر رکھ لیے ہیں۔