بریکنگ نیوز : وطن واپس آتے ہی وزیراعظم نے وزراء کی دوڑیں لگوا دیں ، نیا حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کے سرکاری دورے سے واپس آتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے وزراء کی دوڑیں لگوا دیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنی صدارت میں آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد ہیلٹھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ارکان کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی صدارت میں ودافی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم دورہ چین اور ایران پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ کو املاک کے اثاثہ جات کی بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد ماسٹر پلان، سی دی اے کی تنظیم نو پر کابینہ کو بریف کیا جائے گا جبکہ عوامی مفادات سے متعلق رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا معاملہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کے ممبر کی تعیناتی کا معاملہ اور اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ایمپلائز سروس ریگولیشن 2019 کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ کابینہ اجلاس میں ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کا جائزہ اور قانونی اصلاحات کے لیے آرڈیننسز کی منظوری دی جائے گی جبکہ ملک میں گندم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں غیر قانونی تمباکو کی پیداوار اور سمگلنگ روکنے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔