(ن) لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم۔۔۔ پرویز رشید نے بھی تصدیق کر دی، بڑا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز قبل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی ، اس میٹنگ کے بعد افواہیں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، جس کی لیگی رہنماؤں کی جانب سے تردید بھی کی گئی تاہم اب پرویز

رشید بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی اختلافات کی تصدیق کر دی ہے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز رشید نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ پارٹی کی کوئی میٹنگ یا اجلاس تھا، نہ مجھے مدعو کیا گیا تھا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی اجلاس میں پرویز رشید کے علاوہ راجہ ظفر الحق، جاوید لطیف اور محمد زبیر بھی شریک نہیں تھے۔دوسری جانب سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا کہ ’’ کیا آج شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ہیں؟ ‘‘

.ایک اور پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’’ کیا خواجہ آصف اور احسن اقبال آج پاکستان چھوڑ جائیں گے؟ ‘‘

اس سے قبل سینئر صحافی عامر متین نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہاکہ ’’ ایک دھماکہ خیز خبر آنے کو ہے، بڑا دھماکہ ‘‘