200 یا 500 نہیں ایک ہی دن میں سونا کتنا سستا ہو گیا؟ عوام کے دل خوش کر دینے والی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 850 روپے کمی ہوئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج فی تولہ سونا 86 ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 746 روپے کمی ہوئی اور اس کی قیمت 74 ہزار 228 روپے ہوگئی۔ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کمی

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 156.30 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.15 روپے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تھورا سستا ہو گیالیکن برطانوی پاؤنڈ کو پر لگ گئے، سوا چار روپے مہنگا ہو گیا۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 156 روپے 6 پیسے رہ گئی،یورو کی قدر 10 پیسے کم ہو کر 171 روپے 98 پیسے رہ گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر 4 روپے 35 پیسے بڑھ کر 195 روپے 47 پیسے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے 30 پیسے رہ گئی، یورو کی قیمت 172 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 195 روپے 50 پیسے ہو گئی، ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں اضافے کے باعث پاؤنڈ مہنگا ہو رہا ہے۔ فروخت 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے 30 پیسے رہ گئی، یورو کی قیمت 172 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 195 روپے 50 پیسے ہو گئی، ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں اضافے کے باعث پاؤنڈ مہنگا ہو رہا ہے۔