(ن) لیگ میں فاروڈ بلاک یا کوئی اور کہانی ۔۔۔ مجھے نہیں پتا نواز شریف کا میں تو ۔۔۔۔ مریم اورنگزیب ایسا بیان جاری کر دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط کی مجھے کوئی خبر نہیں ، پارٹی رہنماﺅں کی تمام آرانواز شریف تک پہنچا دی گئی ہیں ،نواز شریف فیصلہ کریں گے ، سب کوقبول ہوگا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے

ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی ماجرا نہیں ہوا ، ان کی کمر میں درد کامسئلہ ہے جوکافی عرصے سے ہے ، کل اجلاس میں بھی ان کوکمر دردتھی لیکن جو پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس میں جو سفارشات کی گئی تھیں ، وہ شہباز شریف نے نواز شریف تک پہنچا دی ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط کی مجھے کوئی خبر نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماﺅں کی تمام آرانواز شریف تک پہنچا دی گئی ہیں اور جونواز شریف فیصلہ کریں گے ، اس پر عمل کیا جائیگا ۔دوسری جانب سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا ہے۔محمود خان اچکزئی نے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ن لیگی مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا،شہبازشریف بھی اگر صحت کی وجہ سے نہ جاسکے تو ویلکم کریں ضرور کریں گے۔ انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف صحت کی وجہ سے نہیں جاسکےتولاہورمیں آزادی مار چ کوویلکم ضرور کرینگے۔ نوازشریف نے کہا ہے جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں کارکن تو ہرحالت میں شریک ہوتا ہے۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔