نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کوخط لکھنے سے پہلے کس کو پیغام بھیجا اور کیا جواب ملا ۔۔۔ ؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ نواز شریف نے جو خط لکھا اس کا مجھے کافی دنوں سے پتہ ہے ، پہلے نواز شریف نے زبانی پیغام بھیجا اور پھر تحریری خط مولانا فضل الرحمان کوبھیجا گیا جوان کومل چکاہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نواز شریف نے

جو خط لکھا اس کا مجھے کافی دنوں سے پتہ ہے ، پہلے نواز شریف نے زبانی پیغام بھیجا اور پھر تحریرخط مولانا فضل الرحمان کوبھیجا گیا جوان کومل چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف کو خط کے بارے میں پتہ چل گیا تو پھر اس پر مزید بحث کی گنجائش نہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں کوہدایت بھی پہنچ چکی ہے کہ ہرصورت مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کرنی ہے ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بھی اپنے ایک قریبی ساتھی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو حمایت کا یقین دلادیا ہے جس پر بلاول جینا ہوگا ، مرنا ہوگا ، دھرنا ہوگا ، دھرنا ہوگا کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابط کرنے کا کہہ کے اچھا کام کیاہے کیونکہ نورالحق قادری کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھی سلام دعاہے لیکن اگر ان کے ساتھ پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی شامل ہونگے تو زیادہ اچھا ہوگا ۔دوسری جانب سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا ہے۔محمود خان اچکزئی نے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ن لیگی مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا،شہبازشریف بھی اگر صحت کی وجہ سے نہ جاسکے تو ویلکم کریں ضرور کریں گے۔ انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف صحت کی وجہ سے نہیں جاسکےتولاہورمیں آزادی مار چ کوویلکم ضرور کرینگے۔ نوازشریف نے کہا ہے جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں کارکن تو ہرحالت میں شریک ہوتا ہے۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔