پاکستان کا مستقبل کیا ۔۔! گرے لسٹ سے نکلے گا یا ہو گا بلیک لسٹ ؟ فیصلہ کب اور کہا ں کیا جانے والا ہے؟ پاکستانیوں کے کام کی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پر بلیک لسٹ کی تلوار لٹکنے لگی ، فیصلے کی گھڑی میں بس 2 دن کا فاصلہ ہے ، پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا بلیک لسٹ میں جائے گا، اس ضمن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا اہم اجلاس 12 سے 15 اکتوبر تک پیرس میں ہورہاہے ۔ ذرائع کا کہناہے

کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں پیش کرنے کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی عملدرآمد رپورٹ تیار کر لی ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے رپورٹ سیکیورٹی ایکسچینچ کمیشن آف پاکستان نے تیار کی ہے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد 13 اکتوبر کو پیرس روانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی ادارے ایک سال میں 219 مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 8 سال میں صرف 13 ایس ٹی آرز جاری کی گئی تھیں۔