عثمان بزدار بھی عام سے خاص بن گئے ، کل وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال میں کیا واقعہ پیش آیا ؟ حیران کن خبر

چکوال (ویب ڈیسک) چکوال میں ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی۔ گزشتہ روز چکوال میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں ہال کے اندر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے سامنے خاردار تار لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردارعثمان بزدار

نےکل چکوال کا دورہ کیا اور صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقد ی گئی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد ایک بڑے ہال کے اندر کیا گیا تھا لیکن اسٹیج عوام سے سو گز دور بنایا گیا اور صحافیوں اور وی آئی پی مہمانوں کو اگلی نشستوں میں بٹھا کر پیچھے عام افراد یعنی ورکرز کے سامنے خاردار تار لگا دی گئی تاکہ کوئی ورکر یا عام آدمی وزیراعلیٰ کے قریب تک نہ بھٹک سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی چکوال میں آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں‌ لے کر آئی ہوئی تھی اور لوگ وزیراعلیٰ‌ سے ملاقات کے لئے پرجوش تھے مگر مقامی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے تقریب میں ایسے انتظامات کئے کہ کوئی عام آدمی وزیرِ اعلیٰ کو مل نہ سکا ۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چکوال میں ضلع چکوال اور ضلع جہلم کے لئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے چکوال اورجہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے چکوال کے لئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کا افتتاح کیا۔ یہ کالج 11کروڑ 18 لاکھ روپے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بی ایس بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے تخمینہ الگت ہو گی ۔وزیراعلیٰ نے چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چکوال میںمنصوبوں کے افتتاح اورچکوال و جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کی خدمت کے ایک اور وعدہ پورا ہونے پر اطمینان محسوس کررہاہوں۔