کیپٹن صفدر وہ نہیں جو آپ کو نظر آتے ہیں بلکہ ۔۔۔ (ن) لیگی خاتون رہنما مائزہ حمید نے مریم نواز کے مجازی خدا کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ن لیگی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے نواز شریف کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ،کیپٹن صفدر (ر) ن لیگ کی سینئر قیادت کاحصہ ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کے دوران مائزہ حمید نے کہا

کہ وزیر اعظم باتھ رومز اور لنگرخانوں سے توجہ ہٹا کر ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر توجہ دیں، عمران خان کے تجاوزات کے نام پر آپریشن کی وجہ سے چھابڑی والے بھی بیروزگار کر دیے گئے ہیں ۔ مائزہ حمید کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت سے متعلق نواز شریف کی جو ہدایات ہوں گئیں فیصلہ انہیں کی مطابق کیا جائے گا ، کیپٹن صفدر سینئر قیادت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی ورکر کے طور پر اپنی مرضی سے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کریں گے تب بھی کوئی پرابلم نہیں ہو گی ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کو نالائق وزیراعظم نے بند کررکھا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو بھی نواز شریف کا وفادار ساتھی ہونے کی سزا دی گئی۔ یہ بات طے ہے کہ وزیراعظم کی تبدیلی تک ملک کے کسی صورت بھتری کی طرف نہیں آئیں گے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ پر انتہائی گھٹیا الزام لگایا گیا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے جھوٹی ایف آئی آر کا راز فاش کر دیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ ملک عمران کے ہاتھوں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے ذریعے چل رہا ہے۔ اب انہیں این آر او ملے گا نہ ہی کوئی ڈھیل ہو گی۔