عمران خان کا دورہ چین۔۔۔۔ چینی فوج نے مسلہ کشمیر کے حوالے سے ایسا اعلان کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی خاصیت یہ ہے کہ چینی فوج کی طرف سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے ، چینی فوج نے کشمیر کے معاملہ کو اصول اور حق پر مبنی معاملہ کہا ہے اورایسا ہوتا نہیں ہے

کہ غیر معمولی بات ہے کہ فوج کی جانب سے بھی بیان آئے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ چائنہ نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ چینی صدر کے دورہ ہندوستان سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا یہ خیال تھا کہ بھارت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو پسند نہیں کرے گا اور بھارت نے پسند نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اچھی خبر یہ ہے کہ امریکہ ، روس ، چین اوربرطانیہ کی یہ خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر جلد از جلد حل ہونا چاہئے ، پاکستان اوربھارت کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔ خورشید قصور ی نے کہا کہ اس وقت بھارت پر کئی ممالک کی جانب سے دباﺅ بہت زیادہ ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ اس معاملہ کا حل جنگ نہیں ہے ، عالمی کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ جنگ کوروکے لیکن مودی نے اپنے آپ کو ایک جال میں پھنسا لیا ہے ، کشمیر میں کرفیوکے ہوتے عمران خان بھارت سے بات چیت نہیں کرسکتے لیکن اب مودی کے لئے بھی ممکن نہیں ہے کہ جس گھوڑے پر وہ سوار ہوا ہے ، اس سے نیچےاترے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی خاص وجہ یہ ہے کہ چینی فوج کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے ، چینی فوج نے کشمیر کے معاملہ کو اصولی معاملہ کہا ہے اورایسا ہوتا نہیں ہے کہ فوج کی جانب سے یہ بیان خوش آئند ہے ۔