بریکنگ نیوز: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون کا منصوبہ طے ہوگیا ہے جس کے لئے میں ساری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں بات چیت کرتے ہوئے

شیخ رشید کا کہنا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا ہے اور اس دوران اپنا پچاس فیصد سے زائد وقت چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آگاہ کرنے میں صرف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر بھارت صرف ایک دن کے لئے جا رہے ہیں، چائنہ میں آرمی چیف اور وزیراعظم کی الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں لیکن چینی قیادت نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک ساتھ بٹھا کر ملاقات کی ، اس حوالے سے آئی ایس پی آر سے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی جا سکتی ہے ۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون طے ہوگیا ہے جس کے لئے میں چین کا مشکور ہوں ساری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، ریکوڈک کے معاملے پر جس کمپنی سے ہم نے 6 بلین ڈالر کا کیس ہارا ہے وہ واپس آنے کے لئے رضامند ہے ۔ چین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔