پاکستا ن میں سب سے زیادہ خود کشیاں کس دور میں کی گئیں ؟؟ وزیر مملکت زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ دور لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے سے مرگئے ، پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں لوگوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں کی ہیں ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے

کہا کہ ہم نے مال روڈ پر نابینا افراد پرڈنڈے نہیں چلائے اور کسانوں پر تشدد نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے جب ن لیگ کے دور میں آلو کے کھیتوں کو آگ لگائی تھی اور جس طرح ینگ ڈاکٹر ز پر تشدد کیا گیا تھا لگتا تھا کہ یہ کوئی غزہ کی پٹی ہے ۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا ، ن لیگ نے 270ارب روپے لاہور کے اندر جھونک دیئے ، بہاولپور میں 125بچے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مرگئے ، لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے کی وجہ سے مر گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کو یہ احسا س ہوناچاہئے کہ یہ کیا بات کررہے ہیں ؟ پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں لوگوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں کی ہیں ۔دوسری جانب ایک ہفتے کے اندر اندر سرحدوں پر بڑی گڑ بڑ ہو سکتی ہے، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرحدی علاقوں میں اپنی خصوصی فورسز تعینات کر دی ہیں، حالیہ نقل و حرکت اشارہ کر رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تمام تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے۔زید حامد کا بتانا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقوں میں خصوصی فورسز کے دستے تعینات کر دیے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں جس خصوصی فورس کو تعینات کیا گیا ہے وہ پہاڑی علاقوں میں جنگی صورتحال کے دوران تعینات کی جاتی ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ ایسی فورسز کا سرحدی علاقے میں تعینات کیا جانا واضح اشارہ ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں جس قسم کی نقل و حرکت کی جا رہی ہے، وہ اشارہ ہے کہ بھارت ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان کیخلاف کوئی جارح قدم اٹھا سکتا ہے۔زید حامد کہتے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں پاکستان کو تیار رہنا ہوگا۔