مہربانی کر کے ہمیں مدت پور ی کرنے دیں اور آپ کو ہم کھلی چھٹی دیتے ہیں کہ اس کے بعد ۔۔۔ حکومت نے فضل الرحمٰن کے سامنے کیا ڈیل رکھ دی ؟ ناقابل یقین بریکنگ نیوز

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مہربانی کر کے ہمیں اپنی مدت مکمل کرنے دیں ، اگر فیل ہوجائیں گے تو ہم اپنی شکست تسلیم کر یں گے اور آپ کو کھلی چھٹی ہو گی کہ جو چاہے کریں ہم آرام سے گھر چلے جائیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو

کرتے ہوئے میاں محمود الرشیدنے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ سب لوگ سڑکوں پر ہیں لیکن ان کے دور میں بھی سب لوگ سڑکوں پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف نے حکومت لی تو کھربوں روپے کے چیک ڈس آنر ہوچکے تھے اور ہر طرف افراتفری پھیل چکی تھی ۔ ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہیں ہوگی ، حکومت دھرنوں سے ڈرنے والی اورجانیوالی نہیں ہے ۔محمود الرشید نے کہا میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہم ایک لاکھ گھر شروع کررہے ہیں جبکہ دس جگہوں پر ہمارے 25ہزار یونٹ چل رہے ہیں،انتظار کریں اور صبر کریں ، ہمیں اپنی مدت مکمل کرنے دیں ، اگر فیل ہوجائیں گے تو ہم اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے چلے جائیں گے ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ یہ دھرنا مولانا فضل الرحمان یا ن لیگ کا نہیں ہے بلکہ یہ دھرنا پاکستانی قوم کاہے، شہباز شریف کو دھرنے سے اختلاف رہاہے لیکن جب قائد میاں نواز شریف کہیں گے تو پھر سب اس پر عمل کریں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ یہ دھرنا مولانا فضل الرحمان یا ن لیگ کا نہیں ہے بلکہ یہ دھرنا پاکستانی قوم کاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو دھرنے سے اختلاف رہاہے لیکن جب قائد میاں نواز شریف کہیں گے تو پھر سب اس پر عمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں بھی اتنے موثر ہیں جتنے جیل سے باہر تھے بلکہ جیل میں وہ باہر سے زیادہ موثر ہیں اور ان کاہاتھ عوام کی نبض پر ہے ۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تاجروں کا کسی ادارے کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کرنا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر کرپشن کیسز سینیٹ کے الیکشن میں بھی تھے اور 2018میں بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چائنہ جاکر بہت اچھی بات کی ہے کیونکہ وہ الیکشن سے پہلے جن لوگوں کی لسٹ دیا کرتے تھے ، ان میں سے 99فیصد لوگ پکڑے جاچکے ہیں ۔