خواہش نہیں عملد ر آمد ۔۔۔۔ عمران خان کن 500 لوگوں کو جیل میں ڈالنے والے ہیں اور اس فہرست میں ان کے کون کون سے قریبی دوست شامل ہیں ؟ ناقابل یقین دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معرودف تجزیہ کار مظہر عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس خواہش کا چین میں اطۃار کر رہے ہیں کہ کاش و ہ 500 لوگوں کو گرفتار کر سکتے ، جس عہدے پر وہ ہیں انہیں خواہش نہیں بلکہ عملدرآمد کرنا چاہیے

لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں کیونکہ ان 500 میں وہ لگ بھی شامل ہیں جو ان کے خود کے قریب ہیں جنہیں وہ خود جا کر ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان ان سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں جن میں ان کی اپنی کابینہ کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن عمران خان تو خود ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ سے فیصلے آئے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بیٹھ کر انسان خواہش کا اظہار نہیں کرتا بلکہ عملی طور پر کام کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں جن میں ان کی اپنی کابینہ کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن عمران خان تو خود ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ سے فیصلے آئے ہیں۔مظہر عباس کا کہنا تھاکہ گرفتاریاں کی جائیں لیکن ایسے نہ کیا جائے جس طرح نیب نے اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ ماراہے اورگھر میں گھس گئے ہیں باوجود اس کے وہ بندہ شہر میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم چین میں سرمایہ کاروں کو بتارہے ہیں کہ میرا ملک کرپٹ ہے اور میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا تو اس طرح کون سرمایہ کاری کرنے کیلئے آئے گا ؟ لیکن شاید عمران خان صرف بولنے کی عادی ہیں جو ان کے دل میں آتا ہے بول جاتے ہیں