دوست اور پھر ان کے دوست ۔۔ ۔ عمرا ن خان کے قریبی ساتھی کس طرح وزیر اعظم کی کرسی کا استعمال کر رہے ہیں ؟ معروف صحافی کا ناموں کے ساتھ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) راوف کلاسرا نے علی زیدی کےخلاف محاذ کھول دیا ہے۔ سینئیر صحافی نے وفاقی وزیر علی زیدی پر دوستوں کو نوازنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اپنی کئی الگ الگ ٹویٹس میں بتایا ہے کہ علی زیدی اپنے دوستوں کو وزیراعظم عمران خان سے ملوا رہے ہین

اور انہیں مرضی کی جگہوں پر ایدجسٹ کروا رہے ہیں۔ راؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں پتہ کہ وفاقی وزیر علی زیدی انہیں اپنے کن کن دوستوں سے ملا رہے ہیں اور انہیں کہاں ایڈجسٹ کرا رہے ہیں اور ان سب کا بیک گراونڈ کیا ہے۔سینئیر صحافی نے ان لوگوں کے نام بھی بتائے ہین جنہیں مبینہ طور پر علی زیدی نے اہم ذمہ داریاں دلوائیں، ان میں علی جیمل، عاطف رئیس اور شہباہت علی شاہ شامل ہے۔وزیراعظم عمران خان کو واقعی نہیں پتہ کہ ان کے بہت قریبی وفاقی وزیر علی زیدی انہیں اپنے کن کن دوستوں سے ملا رہے ہیں اور انہیں کہاں کہاں وہ ایڈجسٹ کرا رہے ہیں اوان سب کا بیک گراونڈ کیا ہے؟ راؤف کلاسرا نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر علی زیدی کا ایک اور دوست ہے علی جیمل جو کچھ عرصہ قبل ایف بی آر کے 2ارب ٹریکر اسکینڈل کا مرکزی کردار تھا۔علی زیدی نے اسے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر لگایا ہے۔بورڈ کی سرپرستی میں پانچ ایل این جی ٹرمینل لگوا رہے ہیں۔ وزیر علی زیدی کا ایک اور دوست ہے علی جیمل جو کچھ عرصہ قبلFBR کے 2ارب ٹریکر اسکینڈل کا مرکزی کردار تھا۔ اج کل پتہ ہے وہ کہاں ہے اور کیا کررہا ہے؟ یقینا اپ کو پتہ نہیں ہوگا علی زیدی نے اسے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر لگایا ہے۔بورڈ کی سرپرستی میں پانچ LNG ٹرمینل لگوا رہے ہیں13 مہینوں میں وزیراعظم یا کسی وزیرکیخلاف کرپشن کیس نہیں آیا یہ ہے نیا پاکستان، عمران خان

راؤف کلاسرا نے مزید سوال کیا کہ کیا وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کو بتایا تھا وہ جس ذاتی دوست عاطف کو ان کے ساتھ چین لے کر جارہے ہیں اس پر ایف آئی اے نے سکینڈل میں مقدمہ درج کررکھا ہے؟ کیا عاطف نے پشاور میٹرو کا 84 ملین ڈالرز کنڑیکٹ لیتے وقت متلعقہ اتھارٹی کو بتایا تھا ان پر پہلے سے ایف آئی اے میں فراڈ کا مقدمہ چل رہا تھا؟ کیا وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کو بتایا تھا وہ جس ذاتی دوست عاطف کو ان کے ساتھ چین لے کر جارہے ہیں اس پر FIA نے سکینڈل میں مقدمہ درج کررکھا ہے؟کیا عاطف نے پشاور میٹرو کا 84 ملین ڈالرز کنڑیکٹ لیتے وقت متلعقہ اتھارٹی کو بتایا تھا ان پر پہلے سے FIAمیں فراڈ کا مقدمہ چل رہا تھا؟سینئیر صحافی نے بتایا کہ علی زیدی کے دوست عاطف کی فرم کو 84ملین ڈالرز پشاور میٹرو کا کنٹریکٹ مل گیا۔اسی عاطف پر سکینڈل فراڈ کی ایف آئی آر ایف ائی اے نے کاٹ رکھی ہے۔ میں بھائی جیسے دوست عاطف رئیس کے گھر چھوٹے سے کمرے میں رہتا ہوں۔اسی دوست عاطف کو وزیراعظم عمران خان ساتھ چین لے گیا، اسی دوست عاطف کی فرم کو 84ملین ڈالرز پشاور میٹرو کا کنٹریکٹ مل گیا۔ اسی عاطف پر سکینڈل فراڈ کی FIR ایف ائی اے نے کاٹ رکھی ہے۔ کون سی قیامت اگئی ہے بھائی۔۔انہوں نے مزید سوال کیا کہ وفاقی وزیر علی زیدی مشکوک بیک گراونڈ کے لوگوں کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کا ممبر کیوں لگوایا ہے خصوصا جب وہ وہاں پانچ ایل این جی ٹرمینل بھی اسی بورڈ کی مدد سے لگوا رہے ہیں؟ پہلے ٹریکر سکینڈل کے کردار علی جیمل کو لگایا پھر ظفر مسعود کو لگوایا۔ یہ کیا چکر ہے؟