قائداعظم کے پاؤں دیکھ کر پیر نے کیا پیشگوئی کی تھی؟سالوں بعد ناقابل یقین انکشاف ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آج قائداعظم محمد علی جناح کا 71 واں یومِ وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔سوانح حیات جناح کری ایٹر آف پاکستان کے رائٹر ہیکٹر بولیتھو کے مطابق جناح کے سیدھے پیر پر پیدائشی نشان دیکھ کر ایک پیر نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ لڑکا برصغیر کا بےتاج بادشاہ ہوگا۔

جناح بائی اور مٹھی بائی کے سب سے بڑے اور لاڈلے بیٹے محمد علی جناح کا پہلے پہل داخلہ ایک پرائمری اسکول میں کروایا گیا لیکن ننھے جناح کا زیادہ وقت کھیل میں صرف ہوتا۔یہ سلسلہ بھی دو ماہ سے زیادہ نہ چل سکا۔ مسٹر اینڈمسز جناح کی رائٹر شیلا ریڈی لکھتی ہیں کہ جناح بائی نے حکمت عملی تبدیل کی اور اس بار گھر سے تقریباً ایک میل دور سندھ مدرسۃ الاسلام میں داخلہ کرایا تاکہ جناح مصروف بازار اور گنجان آباد محلے سے دور تعلیم حاصل کرسکیں۔والدہ نے شرط رکھی کہ لندن جانے سے قبل محمد علی جناح کو شادی کرنا ہوگی۔ فاطمہ جناح اپنی کتاب مائی برادر میں لکھتی ہیں کہ اپنے فیصلے خود کرنے والے جناح نے شاید یہ پہلا اور آخری فیصلہ کسی اور کی مرضی سے کیا۔ وہ اپنی ماں کا کہا نہیں ٹالتے تھے۔افسوس کاٹھیاواڑ کی ایمی بائی، جناح کی لندن روانگی کے دو ماہ بعد بیماری سے چل بسیں۔ کاروباری رموز سیکھنے کی غرض سے لندن جانے والے جناح نے قانون پڑھا اور لنکن اِن سے سب سے کم عمر بیرسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قائد اعظم کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےمزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 71ویں برسی ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، قائداعظم کے یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ر ہے گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، 18ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے مسائل پرقائم کمیٹی 10 سے 12 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی تو مسائل میں کمی آئے گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے، پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیشہ ساتھ رہے گی۔قائد اعظمؒ کی 71ویں برسی آج منائی جا رہی ہے.واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے