اب کسی کو شناختی کارڈ کی کاپی دینا ہوتو اس پر لائن نہ لگائیں بلکہ ۔۔۔۔ متعلقہ ادارے نے بڑے کام کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس میں شناختی کارڈ کی کاپی نمبر پر کالی سیاہی پھیر کر دی جائے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے احکامات ایک درخوا ست پر نوٹس

لیتے ہوئے جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق چونکہ شناختی کارڈ نمبر سے حساس معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جہاں شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہونمبرپر کالی سیاہی پھیر دی جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیصل بینک لمیٹیڈ نے اپنے صارفین کے لیے ڈیجیٹل صلاحیتوں سے لیس طریقہ ہائے کار متعارف کرانے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرحد پار رقم کی تیز، محفوظ اور آسان ادائیگی کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کمپنی ریپل سے اشتراک کا معاہدہ کر لیا ہے۔اس معاہدے پر فیصل بینک لمیٹیڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کی زیرنگرانی دستخط کیے گئے جس کے ساتھ ہی فیصل بینک عالمی سطح پر ریپل کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بننے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے۔اس تقریب میں دونوں آرگنائزیشنز کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ معاہدے کی بدولت فیصل بینک کو ٹریکنگ سولیوشنز کے ساتھ فوری فنڈز ٹرانسفر کے ذریعے صارفین کے ترسیلات زر کے تجربات بہتر بنانے میں مدد ملے گی جہاں مذکورہ سہولیات دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت چند خلیجی ممالک میں بھی دستیاب ہیں۔