مریم نواز اورچدم برم کی گرفتار ی میں کیافرق ہے ؟چودھری منظور نے ناقابل یقین سوال اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماچو دھری منظور نے کہاہے کہ حکومت کہتی ہے کہ مریم نواز مجرم ہے ، چدم برم اور مریم نواز کی گرفتاری میں کیافرق ہے ؟کشمیر تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے ، یہ پاکستان کا ایشو ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ

شہباز گل جیسے تین چار لوگ ایسے ہیں جوکہتے ہیں کہ ہم عمران خان کے بارے میں وہ باتیں لے کر آئیں جن سے کتابیں بھری پڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی سے لے کر ریحام خان کی کتاب تک جو کچھ ہے سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر کیا پالیسی ہے ؟ بھارت ساری دنیا میں تین ماہ سے پھررہا تھا یہ کہاں تھے ؟ حکومت کی جانب سے کیا کیاگیا ہے ، سلامتی کونسل میں تو چائنہ لیکر گیاہے ، حکومت نے کیا کیاہے ؟چودھری منظور کا کہنا تھاکہ عالمی عدالت انصاف نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اگر بھارت کے حق میں مہر لگا دی تو پھر حکومت کیا کرے گی ؟ کشمیر تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے ، یہ پاکستان کا ایشو ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ مریم نواز مجرم ہے ، یہ مجرم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چدم برم اور مریم نواز کی گرفتاری میں کیافرق ہے ؟جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیب لاہور نے چودھری شوگر ملزم کیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیاہے ،نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔دنیانیوز کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرلیاہے ۔ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقا ت کا آغاز کرتے ہوئے نواز شریف کوسوالنامہ بھجوادیا ہے ۔نیب نے نواز شریف سے ان کے اکاﺅنٹ میں بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرون ملک سے ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی تھی ۔ نواز شریف سے ٹی ٹی کی رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی جانیوالے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مریم نواز بھی نیب کی حراست میں ہیں ۔