چودھری شوگر ملزکیس: نیب لاہور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بھی تحقیقات کاآغاز کرکے تفتیش کرلیا ،نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش

کرلیاہے ۔نیب لاہور نے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے انھیں جیل میں سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔ ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سپریٹنڈنٹ کو سوالنامہ وصول کروایا جو انہوں نے نواز شریف کو دیدیا۔نیب نے نواز شریف سے ان کے اکائونٹ میں بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرون ملک سے ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی تھی ۔ نواز شریف سے ٹی ٹی کی رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیب لاہور نے چودھری شوگر ملزم کیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیاہے ،نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرلیاہے ۔ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقا ت کا آغاز کرتے ہوئے نواز شریف کوسوالنامہ بھجوادیا ہے ۔نیب نے نواز شریف سے ان کے اکاﺅنٹ میں بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرون ملک سے ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی تھی ۔ نواز شریف سے ٹی ٹی کی رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی جانیوالے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مریم نواز بھی نیب کی حراست میں ہیں ۔