میں نے عمران خان کو کیسا پایا ۔۔۔؟ کئی سالوں تک کپتان کے سیکورٹی افسر کی خدمات انجام دینے والے کمانڈو ایوب حسین نے راز کھول دیا

لاہور ( ویب ڈیسک) آج ہم بات کر رہے ہیں کئی سالوں سے عمران خان کے ذاتی محافط کی خدمات انجام دینے والے ایوب حسین کی ۔۔۔ ایوب حسین نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل مسلسل کئی سال تک انکی جان کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیا ۔ عمران خان کو

بھی ان پر اتنا اعتماد تھا کہ ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ رکھتے ۔ چنانچہ گوگل پر موجود عمران خان کی اکثر تصاویر میں ایوب حسین انکے ساتھ دائیں بائیں یا پیچھے کھڑے نظر آتے ہیں ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں ایوب حسین کہتے ہیں ۔ جب میں بطور چیف سیکورٹی افسر عمران خان کے پاس بنی گالہ آیا تو میں نے محسوس کیا کہ عمران خان بہت اچھے انسان ہیں ، سیاست سے ہٹ کر پہلے تو اسپورٹس مین تھے ، دلیر انسان ہیں ، نڈر انسان ہیں ، انسان کی عزت کرنے والے انسان ہیں ، نہ وہ کسی کے آگے جھکتے ہیں نہ کسی کو اپنے آگے جھکنے دیتے ہیں ، حالانکہ میں نے سن رکھا تھا کہ خان صاحب بہت مغرور ہیں اور کسی کو زیادہ آسانی سے لفٹ نہیں کراتے اور نظر انداز کرنا انکی عادت ہے ۔ اور سب سے بڑی یہ چیز ہے کہ انسانیت ۔ آج دن تک تکبر ، میرے نہیں کسی کے ساتھ بھی ، پارٹی کا کوئی ورکر آگیا ، کوئی بھی آگیا ۔ انکے اندر یہ چیزیں نہیں ہیں ، انکے اندر ” میں ” نہیں ہے ۔ سب سے پہلے اگر انکے اندر ایک چیز دیکھی جاۓ تو وہ دلیر ہیں اور ہر انسان نہیں بلکہ وہ ہر پارٹی کے لیڈر سے مقابلہ کر رہے ہیں عمران خان ایک ہیرو ہیں ،ملک کو ٹھیک کرنا ہمارا فرض ہے اور موت کا بھی سامنا کرنا ہمارا فرض ہے اور موت جہاں پر بھی آئیگی ، موت کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ، نہ میں کسی کی روک سکتا ہوں نہ میری کوئی روک سکتا ہے لیکن ایک مقابلہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔