کاروبار کا آخری دن : عید سے پہلے سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) عید سے پہلے آخری کاروباری روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 87 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام

سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 74 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام، ٹرانسمشن اور ڈسٹریبیوشن کے دوران ہونے والے بجلی کے ضیاع کو روکنے اور ریکوری کو یقینی بنانے سے گزشتہ 9 ماہ میں 121 ارب اضافی اکٹھے کر لیے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعہ بلوں کی وصولی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اکتوبر 2018 سے جون 2019 کے دوران 121 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔پاور ڈویژن کی تیار کردہ کارکردگی کی رپورٹ کے مطابق نو ماہ کی مدت کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز (ٹی اینڈ ڈی) میں 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے 1.60 بلین روپے کا مثبت مالی اثر پڑا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کو پرانے وصولیوں میں سے 8 ارب روپے کی وصولی کا ہدف دیا گیا تھا۔تاہم کمپنیوں نے اکتوبر 2018 سے جون 2019 کے عرصے میں آمدن میں 121.1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا۔حالیہ مہینوں میں بجلی کے شعبے نے اصلاحات کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔جس میں نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی اور تکنیکی دونوں اقدامات شامل ہیں۔ادارے کی کوشش ہے کہ بجلی کو عوام کے لیے سستا کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔خیال رہے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں خصوصی طور پر وفاقی وزیر عمر ایوب کا نام لے کر تعریف کی تھی کہ پہلی مرتبہ بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے اور تقریباً 6000ایف آئی آرز بجلی چوروں کے خلاف کاٹی گئی ہیں۔