آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے ؟ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے

راولپنڈی (ویب ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے شہدا کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید،لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات شہید اور سپاہی غلام رضا خان شہید کے

گھر گئے اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہداکی کاوشوں کو سراہا ۔آرمی چیف کا کہنا تھا مادر وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے عظیم قربانی ہے ،ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں جو ہمارے لیے قابل فخر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کا احسان نہیں اتار سکتے ،شہدا کے اہل خانہ سے رابطہ کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت نے عید سے پہلے قطر سے بھی قیدی رہا کروا لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کے رہا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے واپسی پر قطر میں مختصر قیام اور امیر قطر سے ملاقات کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی اور اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔رہا ہونے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اوررہائی کے بعد پاکستانی شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ رہائی پانے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں پاکستانی حکام قیدیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں جلد ہی پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے امیر نے 700 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا ماراتی امیر نے نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 700قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔