’’ یہ ہے تم لوگوں کی اوقات ۔۔۔۔‘‘ ٹرینیں بند ہونےپربھارت کی منتیں، کیا درخواست کر ڈالی ؟ وزیرریلوے کا دو ٹوک اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)سمجھوتہ اورتھرایکسپریس بندکرنسے بھارت کی عقل ٹھکانےآنےلگی،وزیرریلوے نے بھی دوٹوک اعلان کردیا،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نےکہاٹرینیں بندہونے سےدونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کی جانب سےسمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس ٹرین سروس بند کرنے کو یک طرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے فیصلے پر

نظر ثانی کی استدعا کی ہے، ترجمان وزرات خارجہ رویش کمار نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی 2 ٹرین سروسز کو ہم سے مشاورت کیے بغیر بند کر دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیرریلوے شیخ رشید احمد نےلاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیر ہوں دونوں ٹرینیں بند رہیں گی،سمجھوتہ اور تھرایکسپریس کی بھارت کی بحالی کی درخواست مستردکرتےہیں، عید کے بعد چکوٹھی اور وادی نیلم کا دورہ کروں گا،کشمیریوں نے آزادی کی تحریک کو اپنے خون کی مشعل سے روشن کیا ہواہے، تحریک آزادی کی یہ مشعل روشن رہے گی،آج مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی بن گیا ہے۔وزیرریلوے کا مزید کہناتھا کہ اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی،کشمیرپرکشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا بھی حق ہے،جنگ کی باتیں نہیں کرتے قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے، بھارت وزارت خارجہ کی درخواست کو مسترد کرتا ہوں، بھارت سے مذاکرات کے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، کشمیر پر جو بجلی گرے گی وہ پاکستان پر تصور کی جائے گی، پہلی بار ایران اور بنگلا دیش میں کشمیریوں کے حق میں جلوس نکلے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورجنرل قمرجاوید باجوہ ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں، 30اگست تک ریلوے فیکٹریز میں بائیو میٹرک سسٹم شروع ہو جائے گا،جو بائیو میٹرک سسٹم پر پورا نہیں اترے گا اسے فارغ کردیا جائے گا، وزیر اعظم نے15دن میں ایم ایل ون کی فیزبیلٹی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارت نے شملہ معاہدے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مسخ کیا،ن لیگ کے خلاف کیس عمران خان نے شروع نہیں کیے،چودھری شوگرمل سارے شریف خاندان کو شوگرلگادے گی،ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری سے صلح ہوگئی فواد میرا بھائی ہے۔حافظ سعید کا کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرریلوے نے کہا کہ حافظ سعید کا کیس عدالت میں ہے تبصرہ نہیں کروں گا۔