نواز شریف کی نااہلی کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے عارف سندھیلہ کی طبیعت ناساز، اسپتال سے افسوسناک خبر آگئی

شیخوپورہ(ویب ڈٰیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔شیخوپورہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم پی اے عارف سندھیلہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی

انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق عارف خان سندھیلہ کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھوک ہڑتال کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔نواز شریف نے عارف سندھیلہ سے کہا کہ ’’نواز لیگ کو آپ جیسے مخلص اور بہادر ساتھیوں پر فخر ہے، ہماری ایسے کارکنوں سے وابستگی تا قیامت قائم رہے گی‘‘۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی عارف خان سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی اور پارٹی قائد سے بے لوث محبت پر انہیں کراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے