بریکنگ نیوز : سمجھوتہ ایکسپریس بند ہو گی یا چلتی رہے گی ۔۔۔۔۔؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کافیصلہ کرلیا،سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید ٹرینوں کیساتھ استعمال کی جائیں گی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس کو آگ لگائی تھی ،بھارت کو ان کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے ،

انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کافیصلہ بھارتی اقدام کے جوا ب میں کیا گیا،بھارت نے ماضی میں بھی لوگوں زندہ جلایا تھااب بھی ایسا کررہا ہے ،بھارت نے سب کچھ سازش کے تحت کیا ہے ،شیخ رشید نے کہا کہ بھارت ظالم اور سفاکانہ ملک ہے ،سری نگر یروشلم نہیں ہے ،خطرہ ہے آئندہ سال جنگ بھی ہو سکتی ہے ،جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،انہوں نے کہا کہ مودی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ،ہم کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے ،امن چاہتے ہیں لیکن بھارت نے ہر لحاظ سے قانون کی خلاف ورزی کی ۔بھارت نے شملہ معاہدے کو بھی تہہ و بالا کردیا۔ بھارت نے کشمیر سےمتعلق عالمی اداروں کی قرارداد کو تہہ و بالا کردیا۔بھارت نے لائن آف کنٹرول کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےسفاکانہ، ظالمانہ ،مجرمانہ،غیر ذمہ دارانہ فیصلےکی مذمت کی گئی۔ مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوگی۔انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی۔سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کو عید پر دیگر ٹرینوں کے لیے استمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔