بریکنگ نیوز: مسئلہ یہاں سے شروع ہوا تھا آپ ہی اسے ختم کریں ۔۔۔ عمران خان کا برطانو ی وزیر اعظم کو فون ، کشمیر سے متعلق کیا مدد مانگ لی؟ دل خوش کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماﺅں نے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کوحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون پر بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماﺅں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ برطانوی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب رجب اردگان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر چکے ہیں ۔دوسری طرف اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تعلقات اور کشمیر کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا پانچ نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر لائے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کو معطل کردیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے دو طرفہ معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی 14 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور 15 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔وزیر اعظم نے ایل او سی پر مسلح افواج کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بھارت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔