بریکنگ نیوز: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی مدد کی اپیل پر پاکستان سے جواب بھارت پہنچ گیا ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھا رہا ہے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت کا جبر بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی دوران کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہتھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ سیدعلی گیلانی نے

اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس پیغام کو پوری دنیا میں موجود مسلمان ’اپنی جانوں کی بقا‘ کے پیغام کے طور پر لیں۔اگر ہم سب مر گئے اور آپ چپ رہے تو آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے، بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اللہ ہماری حفاظت کرے۔ اب مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی مدد کی اپیل پر پاکستان سے جواب چلا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کواجی آصف نے کہا ہے کہ مدد ضرور پہنچے گی اور یہ مدد خدا ک طرف سے آئے گی، وہ اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’گیلانی صاحب مدد ضرور پہنچے گی اور یہ مدد خدا ک طرف سے آئے گی۔ ہمارا ایمان ہے رب العزت اسباب پیدا کرے گا، اپنے بندوں کو تنہا نھیں چھوڑے گا۔ پوری مسلم دنیا ہی انتشار کا شکار ہے کیونکہ ہم اپنا راستہ بھول گئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کا احسان مند ہے اور یہ ادھار ضرور چکایا جائے گا۔‘‘خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد مزید بڑھا دی ہے۔بھارت کشمیر میں ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جسے بھارتنے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے مزید 28ہزار فوجی کشمیر میں بھیج دیے ہیں اور مزید فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہنے کشمیر کے معاملے پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں۔ امریکیصدر کے مشیر ساجد بشیر تارڑ نے بھارت کی جانب سے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر ٹھکرائے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں، بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر جواب دینا ہو گا۔