’’ تمہاری ماں نے ناصرف خود مجھے مارا ہے، بلکہ لوگوں سے بھی مرواتی ہے۔۔۔‘‘ ایبٹ آباد کے اسپتال میں زیر علاج ’ کیپٹن صفدر‘ڈاکٹر کے فون سے اپنے بیٹے ’ جنید صفدر‘ کو کیا کہتے رہے؟

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار و صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ آج جو نیلسن منڈیلا بنا پھر رہا ہے، وہ چند عرصہ قبل ایبٹ آباد کے اسپتال میں گیا اور، اس اسپتال میں کسی کو نہیں جانے دیا گیا، پھر یکا یک اس نے کچھ دن گزرنے کے بعد ڈاکٹر

کے فون سے اپنے بیٹے کو کال کی اور کہا کہ مجھے تمہاری ماں نے بڑا مارا ہے اور لوگوں سے مار پڑوائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر کل پروگرام کرتے ہوئے سینئر اینکر سعید قاضی نے کیپٹن صفدر کے کچھ پرانے کلپس چلائے جن میں دککھایا گیا کہ کیپٹن صفدر کس طرح ماضی میں میڈیا پر آکر اپننے سسر اور مسلم لیگ ن کا دفاع کرتے رہے، اور پھر ساتھ ہی پروگرام میں شریک اینکر پرسن عارف حمید بھٹی سے سوال پوچھ لیا کہ یہ نیلس منڈیلا ہے یا پھر منڈیلی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد کے اسپتال میں ایک شخص کو لایا گیا ( کیپٹن صفدر) یہ میں نہیں کہتا کہ وہ کیپٹن صفدر ہی تھا ، اسے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا، اور اسے کا علاج چلتا رہا، اسپتال میں اس قدر سخت سیکورٹی تھی کہ کسی دوسرے بندے کو اسپتال آنے کی اجازت نہیں تھی۔ پھر اس شخص نے ڈاکٹر کا فون پکڑا اور اپنے بیٹے کو کال ملا دی ، اور اپنے بیٹے کو کال ملاتے ہی کہنا شروع کر دیا کہ تمہاری ماں نے مجھے بڑا مارا ہے اور لوگوں سے مروایا ہے۔ کیا یہ سب بھی جھوٹ ہے؟ خدا کے واسطے پاکستانیوں کے ارمانوں سے کھیلنا بند کر دیا جائے ، کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا؟ کب تک پاکستانی عوام کو بیوقوف بنایا جاتا رہے گا؟ عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا؟ ویوڈیو آپ بھی دیکھیں :