عمران خان کی پیشکش قبول : آصف زرداری کتنی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائیں گے ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دھماکہ خیز بریکنگ نیوز دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں جو پیسہ ریکور ہوا ہے وہ کسی اور کا نہیں بلکہ آصف علی زرداری کا ہے۔ انہوں نے کہا ، جعلی بینک اکائونٹس کے معاملے پر پہلی ریکوری ہو گئی ہے

جو 2 ارب 12 کروڑ روپے ہے۔ دو لوگ وعدہ معاف گواہ بنے اور انہوں نے پلی بارگین کی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ پیسہ آصف علی زرداری کا تھا۔ میں نے کچھ عرصہ قبل بھی یہ گفتگو کی تھی کہ کچھ شخصیات پیسہ دینے پر راضی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ہمارا نام نہ آئے۔ یہ جو سارا پیسہ ہے یہ دوسرے ناموں سے آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او کسی کو نہیں دوں گا۔لیکن پلی بارگین تو ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھ لیں کہ زرداری صاحب کا اے سی نہیں اترا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے ریمانڈمکمل ہونے پر شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رو برو پیش کیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شاہد خاقان عباسی کی فیملی اور لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،نیب نے سابق وزیراعظم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان سے ابھی تفتیش کرنا ہے مزید ریمانڈ دیا جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 15 اگست تک تو عید کی چھٹیاں ہیں ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ کوئی بات نہیں چھٹی کے دن سماعت کرلیتے ہیں ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا جسمانی ریمانڈ آپ دینا چاہتے ہیں دے دیں،اس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ وکیل کرلیں جو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر سکے ۔