وزیراعظم کے اندر بلیک میلنگ کچھ زیادہ ہو گئی ہے اس لیے آج کل ۔۔۔۔اسد عمر کے بیان نے ٹائیگروں کو حیران کر ڈالا

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، پہلے وزیراعظم کے میسج آتے تھے کہ اسد آپ کو مس کررہا ہوں، اب ان کا میسج آیا کہ اسد ہم سب آپ کو مس کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہیں کرنا تھا۔ اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا میں رسک لینے والا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہے ہیں کہ پروگرام لینا ہو گا۔ رکن قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) کے پورے انتظام کو کینسر زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ اگر معاشی فیصلے 2023ء کے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے تو حالات 2018ء جیسے ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے نے کہا کہ روپے کو مصنوعی طاقت دینے پر اسحاق ڈار کو الزام نہ دیں یہ کام ہر حکمران نے کیا۔