جو قوم کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ان کو۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی خاطر شہید ہونے والوں کے لیے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والوں جوانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاک فوج کے جوانوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جو قوم کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں


کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں ہونے والے 10 جوانوں کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کی ہے۔جن میں سپاہی اور کیپٹن سمیت آرمی کے آفیسر بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں فوجی آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں، اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6جوان شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔ کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردی کا آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور حملے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا ہے۔