مداح افسردہ ۔۔۔ڈرامہ سیریل ’’ بُلبلے‘‘ کے مرکزی کردار نبیل ظفر کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا تھا؟ ناقابلِ یقین خبر

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ڈرامہ سیریل ” بُلبلے ” کے مرکزی کردار سید نبیل ظفر جو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے نجی ٹی وی چینل بول نیو ز کے پروگرام ” گیم شو ایسے چلے گا ” کو ہوسٹ کرتے رہے ، لیکن چینل کے مالک شعیب شیخ نے انکے ساتھ ایسی

کارروائی ڈال دی ہے کہ معروف اداکار سوچ بھی نہ سکتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار نبیل ظفرنے شعیب شیخ کے خلاف ایس ایس پی ساؤتھ کو ایک درخواست ارسال کی ہے ، درخواست چینل کے سی ای او شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف ارسال کی گئی ہے، درخواست میں نبیل ظفر کی جانب سے ایسی ایس پی ساؤتھ سے استدعا کی گئی ہے کہ شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواست میں نبیل ظفر نے بتایا کہ وہ شعیب شیخ کے پاس کام کرتے تھے جس کی مجھے رقم تاحال ادا نہیں کی گئی،شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف رقم کی ادائیگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، ملازمت کے ساتھ مجھے دو گاڑیاں بھی دی گئیں تھیں، شعیب شیخ میرے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن پر جھوٹی شکایت درج کرا رہا ہے۔ درخواست میں نبیل ظفر کی جانب سے بتایا گیا کہ شعیب شیخ میرے جعلی دستخط کرکے مجھے قانونی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، مجھے گذری پولیس اسٹیشن کی جانب سے سمن جاری کئے گئے تھے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نےمجھے روکا تھا، لہٰذا مجھے انصاف دلوایا جائے۔