حامد میر کا انتظار ختم ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی کو جواب دے دیا، ایسا کام کر دکھایا کہ صحافی برادری بھی دنگ رہ گئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوش یادیو کا کیس چلا عالمی عدالت میں جس میں عالمی عدالت برائے انصاف نے فیصلہ دیا کہ کلبھوش یادیو پاکستانی حراست میں رہے گا ، عالمی عدالت کی جانب سے بھارت کی کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی ساتھ ہی پاکستان کو بھی کلبھوشن یادیو کی پھانسی

پر نظر ثانی کا کہا گیا، اس پر سینئر صحافی حامد میر کچھ دن سے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت کی حکومت سے کہتے تھے کہ تمہاری زبان پر کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں آتا ؟اب ہم بھی انتظار کر رہے ہیں کہ عمران خان کی زبان سے کلبھوشن کےمتعلق وہی باتیں سنیں جو وہ اپوزیشن دور میں کیا کرتےتھے؟

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی کا انتظار ختم کر دیا اور کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر پیغام جاری کر دیا ہے۔ عاللمی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام چھوڑا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے جو اس نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی حراست میں ہی رہنے اور اسے رہا نہ کرنے کا دیا ہے، کلبھوشن یادیو پاکستانی عوام کا مجرم ہے، اب ہم قانون کے مطابق دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔