شہباز شریف نے غریب کے بچے کی چھترول کروا کر اپنے داماد کو فرار کروا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ علی عمران خادم اعلیٰ کے داماد تھے اور ان کے بیٹے اورداماد کی جتنی طاقت پنجاب میں تھی،سب آگاہ ہیں، شہباز شریف نے نوید اکرام کی چھترول کروادی کیونکہ غریب گھر کا تھا اور اپنے داماد کو بیرون ملک فرار کروادیا ۔

لاہور میں شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ علی عمران خادم اعلیٰ کے داماد تھے اور ان کے بیٹے اورداماد کی جتنی طاقت پنجاب میں تھی ، اس کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس بات کا جواب دیں کہ یہ ادائیگیاں ایرا کے فنڈز سے ہوئی ہیں اور 2011سے لیکر 2013تک کی گئی ہیں۔یہ فنڈز نوید اکرام نے علی عمران کودیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوید اکرام نے چھ کروڑ روپیہ علی عمران کی کمپنی علی اینڈ کو کو جاری کئے لیکن اس کمپنی کا ایرا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، اس بات کا جواب شہباز شریف نے نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اصل حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے اور شعبدہ بازی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جوباتیں کی ان کا جواب دینا ہی نہیں بنتا تھا ، شہباز شریف نے ڈیلی میل کی خبر کا کوئی جواب نہیں دیا ۔شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ نوید اکرام ایرا کے فنڈز سے فلور کیسے خرید رہا تھا ؟ اور اس پلازہ میں تو فلور ہیں پانچ تھے اور یہ بارہ تیرا فلو ر اس نے کیسے دیدیا ؟ انہوں نے کہا کہ نوید اکرام کی داستان 2017سے شروع ہوجاتی جب نوید اکرام نے یہ بات عدالت میں بتائی تو اس کو سی آئی اے نے اٹھا لیا اور اس کی بیوی کوبھی اٹھالیاگیا اور تشدد کیا گیا کہ یہ بات نہ بتاﺅ ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب ایک بات کی سمجھ نہیں آئی ، چوری کی دولوگوں نے کی ایک تو آ پ نے گرفتار بھی کروا دیااور چھترول بھی کروا دی کیونکہ وہ غریب گھر کابچہ ہے اور اپنے داماد کوفرار کروادیا اوروہ آج بھی لندن میں رہ رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل بات ہی ہے کہ سارٹبر کی چوری پکڑی گئی ہے،آپ نے اپنی پوری پریس کانفرنس میں کسی ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیا ، شہباز شریف قوم گمراہ نہیں کریں بلکہ داماد کے چھ کروڑ کا قوم کوحساب دیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جو گھر اپنی بیویوں کولے کردیئے ان کے پیسے ٹی ٹیوں سے آئے ، پہلے آپ کی بیوی کے اکاﺅنٹ میں ٹی ٹی آتی ہے اور وہاں سے کراس چیکس کے ذریعے پیسہ آپ کے اکاوئنٹ میں ٹرانسفر ہوتا ہے ۔ اس سے گھر خریدے جاتے تھے ۔