’’ اگلی باری اسی کی ہے جو زیادہ چیخ رہا ہے۔۔۔ ‘‘ آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں کیا بھونچال آنے والا ہے؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی ایل این جی اسکینڈل میں کئی

گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کو پہلے ہی معلوم تھا کل ان کی گرفتاری ہونی ہے اسی لیے انہوں نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ وہ آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔شاہدخاقان عباسی کوتوآج نیب نےطلب کیاتھاوہ کہاں جارہےتھے ،سپریم کورٹ نےایل این جی کی تمام دستاویزات نیب کودےدی تھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس جتنی بھی دستاویزات ہیں عدالت میں جمع کرواچکا ہوں۔ 90 دن میں بڑے بڑےکیسز کے فیصلے ہو جائیں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری میرے لیے کوئی نئی خبرنہیں ہے۔ میں نے کہا تھا کہ بہت سےاہم کیسزکے فیصلے ہوں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جوشخص جتنا چیخ رہا ہےاس کا کیس اتنا ہی بڑا ہے،آسان نسخہ بتا دیا ہےجو زیادہ چیخ رہا ہے اس کی اگلی باری ہے۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں نیب راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور کے ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا۔ جبکہ احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد دو مزید افراد کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت نیب کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔ اور اب نیب کی ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے انکے گھر پہنچ گئی ہے .